پاکستان

خوشاب: نہر میں ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری

گزشتہ روز شیرگڑھ نہر میں کشتی الٹنے سے دس بچے نہر میں ڈوب گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسکیو کر کے چار بچوں کو بچالیا تھا۔

پنجاب کے ضلع خوشاب میں کشتی حادثے میں نہر میں ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

ڈان نیوز گزشتہ روز شیرگڑھ نہر میں کشتی الٹنے سے دس بچے نہر میں ڈوب گئے تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسکیو کر کے چار بچوں کو بچالیا تھا۔

نیوی کے غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں نے نہر میں ڈوبنے والے چار بچوں کی لاشیں نکال لیں، جبکہ دو بچوں کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا تھا کہ جو لوگ بغیر لائف جیکٹ کے نوجوانوں کو کشتی میں سوار کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ڈوبنے کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں جہاں پرانی، بوسیدہ کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کے سبب اکثر ان کشتیوں کا توازن بگڑ جاتا ہے اور اس میں سوار افراد ڈوب جاتے ہیں۔