پاکستان

شعبہ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی کے بانی و سابق چیئرمین پروفیسر زکریا ساجد انتقال کر گئے

پروفیسر زکریا ساجد کی عمر 96 برس تھی، وہ شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی سے 30 جون 1988 کو ریٹائر ہوئے تھے۔

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغِ عامہ کے بانی و سابق چیئرمین پروفیسر زکریا ساجد انتقال کر گئے۔

شعبہ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی کے بانی و سابق چیئرمین، پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر اور ہزاروں صحافیوں کے استاد پروفیسر زکریا ساجد جمعرات کی اعلی الصبح انتقال کر گئے۔

پروفیسر زکریا ساجد کی عمر 96 برس تھی، وہ شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی سے 30 جون 1988 کو ریٹائر ہوئے تھے۔

جامعہ کراچی سے ریٹائرمنٹ کے بعد طویل عرصے تک انہوں نے تدریس کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔

ان کی نمازِ جنازہ آج (18 جولائی کو) بعد نمازِ ظہر مسجد ابراہیم جامعہ کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہوگی۔