کھیل

قومی لفٹر محمدعثمان نے قازقستان میں ورلڈ اسٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں گول میڈل حاصل کرلیا

پاکستان اسٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کے کپتان محمد عثمان نے 85 کلوگرام کلاس سینئر کیٹیگری میں انکلائن بینچ پریس میں 132.5 کے جی وزن اٹھایا۔

قومی اسٹرینتھ لفٹر محمد عثمان نے قازقستان میں ہونے والی گیارہویں ورلڈ اسٹرینتھ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اسٹرینتھ لفٹنگ ٹیم کے کپتان محمد عثمان نے 85 کلوگرام کلاس سینئر کیٹیگری میں انکلائن بینچ پریس میں 132.5 کے جی وزن اٹھایا۔

جبکہ بائسپس کرل میں 72.5 کلوگرام، ہیک لفٹ میں 225 کے جی وزن اٹھا کر ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔

محمد عثمان نے وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہو کر اپنا میڈل فلسطین کے نام کیا، انہوں نے قومی جھنڈا فلسطین کے پرچم کے ساتھ بلند کیا

محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ چمپئین شپ میں بھارت، چین، نیپال، سری لنکا سمیت 9 ممالک کے کھلاڑی شامل تھے۔