پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر پہنچ گئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 470ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 54 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 60 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 470ڈالر کی سطح پر آگئی۔

ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 3944 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہوگئی۔