پاکستان

لیسکو کے 2 اہلکار کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر برطرف

بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہے، ہم لیسکو ریجن سے کرپشن/ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، چیف ایگزیکٹو انجینئر

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 2 اہلکاروں کو کرپشن کرنے کے جرم میں نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لیسکو کی ضرار شہید روڈ سب ڈویژن میں محمد اصغر میٹر سپر وائزر گریڈ II اور عبدالکبیر لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ II تاجپورہ سب ڈویژن پر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ایکسئین کینٹ ریحان فضل نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برطرف کردیا۔

لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق کرپشن/ بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکار میں فرق کیے بغیر سزائیں دی جا رہی ہیں۔

شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چور ملک و قوم کا دشمن ہے، ہم لیسکو ریجن سے کرپشن/ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔