پاکستان

فیکٹ چیک: صنم جاوید پر رکھا مرد کا ہاتھ ان کے وکیل نہیں والد کا ہے

ایکس پر صنم جاوید کی ایک ویڈیو کو وائرل کرکے تاثر دیا گیا کہ ان کے جسم پر ان کے وکیل کا ہاتھ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما و رکن صنم جاوید کے جسم پر رکھے مرد کی وائرل ویڈیو کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا جبکہ ان کے جسم پر ان کے وکیل نہیں بلکہ والد کا ہاتھ ہے۔

سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر صنم جاوید کی ایک ویڈیو کو وائرل کرکے تاثر دیا گیا کہ ان کے جسم پر ان کے وکیل کا ہاتھ ہے۔

فیکٹ چیکنگ کرنے والے پلیٹ فارم پاک آئی ویری فائی کے مطابق مذکورہ وائرل ویڈیو کو یہ تاثر دے کر پھیلایا گیا کہ صنم جاوید کے جسم پر ان کے وکیل نے ہاتھ رکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی بے بنیاد دعوے بھی کیے گئے۔

تاہم صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحت کی کہ مذکورہ بازو ان کا نہیں بلکہ صنم جاوید کے والد کا ہے۔

انہوں نے ویڈیو پھیلانے والی ایک خاتون کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ صنم جاوید میری چھوٹی بہنوں جیسی ہیں اور یہ ہاتھ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال صاحب کے ہیں-

صنم جاوید کی مذکورہ ویڈیو کو نیا پاکستان نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی شیئر کیا گیا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے اوپر ان کے والد کے ہاتھ ہیں۔

متنازع ٹوئٹ کیس: صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ملتوی

پی ٹی آئی کی صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

9 مئی: لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا