پاکستان

بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، اہلکار زخمی

دھماکے میں ایک محافظ زخمی ہوا ہے جبکہ ایس ایچ او سی ٹی ڈی محفوظ رہے، پولیس

بلوچستان کے ضلع پشین میں بند خوشدل خان روڈ پر بم دھماکا ہواہے، جس میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ایک محافظ زخمی ہوا ہے جبکہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سی ٹی ڈی محفوظ رہے۔