وزیر اعظم سے کہوں گا، بنوں واقعے کی جے آئی ٹی بنائی جائے، امیر مقام
وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے کہوں گا کہ بنوں واقعے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں پاکستانی پرچم کی بےحرمتی کے واقعےکی شدید مذمت کرتے ہیں، امن اور معیشت کےمعاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی بڑی بڑی باتیں کررہا ہے، مزید کہا کہ 9 مئی کو ملک میں مخصوص ٹولوں نے فساد برپا کیا۔
وفاقی وزیر کر کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کہ بنوں واقعے کی انکوائری کرائیں گے، آپ کیا انکوائری کرائیں گے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنوں واقعے کی جےآئی ٹی بنائی جائے۔
مزید کہا کہ وزیر اعظم سے کہوں گا کہ بنوں واقعے کی جےآئی ٹی بنائی جائے۔
انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افغانیوں کی ہم نے 40 سال میزبانی کی، کچھ شرپسند عناصر نے خاکی وردی کو بدنام کیا، یہ خاکی وردی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ مشکل میں آتے ہیں اسی خاکی وردی کو بُلاتے ہیں ، وزیر اعظم اور آرمی چیف مُلک کے معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف مُلک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں نے پٹاخا بھی نہیں دیکھا وہ دہشت گردی پر کیسے بات کرسکتے ہیں۔