پاکستان

مری میں خاتون ٹور گائیڈ سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

لاہور سے سیاحوں کو لے کر آنے والی ٹوئر گائیڈ کی درخواست پر ان کے باس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مری میں خاتون ٹورگائیڈ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور سے سیاحوں کو لے کر آنے والی خاتون ٹور گائیڈ کی درخواست پر ان کے باس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مری کے ایک ہوٹل میں باس نے زیادتی کی کوشش کی تاہم دوسرے ہوٹل کے منیجر نے بچایا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ان کے باس نے ناران ٹور کے دوران بھی ان سے زیادتی کی کوشش کی تھی۔