کھیل

کشیدہ حالات کے سبب بنگلہ دیش اے ٹیم کا دورہ پاکستان 48 گھنٹے کے لیے موخر

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کو سات اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا جسے بنگلہ دیش میں کشیدہ حالات کے باعث 48 گھنٹے کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں مظاہروں اور کشیدہ حالات کے باعث بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کو سات اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا جسے اب 48 گھنٹے کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

بنگلادیشی ٹیم کی پاکستان آمد میں تاخیر کے باعث سیریز کے شیڈول میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ پی سی بی اور بی سی بی مسلسل دو روز سے رابطے میں ہیں اور دونوں بورڈز شیڈول میں نظرثانی پر کام کررہے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے جلد ٹیم بھیجنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈ کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بنگلہ دیش سے کئی گنا بہتر ہے جس کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل اضافی ٹریننگ اور پریکٹس کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اب تک اس پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔