لائف اسٹائل

نیرج چوپڑا میرے بیٹے کا دوست، میرا بیٹا ہے، والدہ ارشد ندیم

ارشد ندیم نے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلوایا تھا۔

اولمپکس 2024 میں ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلوانے والے ایتھلیٹ ہیرو ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا ان کے بیٹے کے دوست جب کہ ان کے بیٹے ہیں۔

ارشد ندیم کی والدہ کی انڈیپینڈنٹ اردو سے کی گئی بات کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں ںے بھارتی ایتھلیٹ کو بیٹا قرار دیا۔

والدہ ارشد ندیم نے بیٹے کی کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پورے قوم نے ان کے بیٹے کی کامیابی کی دعائیں کیں۔

ان کے مطابق پورے علاقے، اہل محلہ، بہن و بھائیوں اور بھابھیوں سمیت پورے پاکستان نے ارشد ندیم کی کامیابی کی دعائیں کیں جب کہ وہ خود بھی پوری رات نہیں ہوئیں اور بیٹے کی کامیابی کے لیے دعائیں کرتی رہیں۔

والدہ ایلتھیٹ نے بیٹے کی کامیابی پر نیک خواہشات اور مبارکیں دینے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو اپنا بیٹا قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے بیٹے کے دوست رہے ہیں۔

والدہ ارشد ندیم کے مطابق نیرج چوپڑا نہ صرف ان کے بیٹے کے دوست اور ساتھی رہے ہیں بلکہ وہ ان کے لیے بھی بیٹے کی طرح ہی ہیں۔

انہوں نے نیرچ چوپڑا کی کامیابی کےلیے بھی دعائیں کیں اور کہا کہ خدا کرے گا کہ ایک دن وہ بھی گولڈ میڈل جیتے گا۔

والدہ ارشد ندیم کا کہنا تھاکہ خدا نیرج چوپڑا کو بھی گولڈ میڈل جتوائے گا، وہ ان کے بیٹے کی طرح ہیں۔

ان سے قبل بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے بھی ارشد ندیم کو بیٹا قرار دیتے ہوئے ان کے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ارشد ندیم نے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب ریکارڈ تھرو کے بعد جہاں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا، وہیں بھارتی مخالف نیرج چوپڑا چاندی کا تمغہ حاصل کر پائے تھے، بھارتی ایتھلیٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو 92 اعشاریہ 97 میٹرز کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری مرتبہ کوشش کے دوران 89 اعشاریہ 45 میٹرز کے ساتھ جیولین تھرو کیا۔

ارشد ندیم کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان کو اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل ملا، ان کی کامیابی پر انہیں صدر، وزیر اعظم، وزارئے اعلیٰ، گورنرز اور دیگر اہم شخصیات نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے خطیر رقم کے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔

ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی، پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل جیت لیا

صدر مملکت، وزیراعظم کی گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

تاریخی کامیابی پر مسلح افواج کے سربراہان کی ارشد ندیم کو مبارکباد