پاکستان

وفاقی حکومت کا مزید اداروں کو نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کو 2 ہفتوں میں احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے، ذرائع

وفاقی حکومت نے مزید اداروں کو نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کو 2 ہفتوں میں احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ انجینیئرنگ کارپوریشن کی نجکاری پہلے مرحلے میں ہوگی، پاکستان انجینیئرنگ کمپنی، سندھ انجینیئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی نجکاری پہلے مرحلے میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ری پبلک موٹرز لمیٹڈ کی نجکاری بھی پہلے مرحلے میں کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کو عمل درآمد کرکے منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی ہدایت کی ہے۔