پاکستان

حکومت بلوچستان نے ضلع جھل مگسی کو آفت زدہ قرار دے دیا

ضلع جھل مگسی میں گزشتہ تین اسپیل کے دوران شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

حکومت بلوچستان نے ضلع جھل مگسی کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلیف کمشنر بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلع جھل مگسی کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

ضلع جھل مگسی میں گزشتہ تین اسپیل کے دوران شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

اس اضافے کے بعد بلوچستان میں آفت زدہ اضلاع کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جہاں کئی کچے مکانات تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد افراد سیلاب میں بہہ گئے۔

جھل مگسی میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقے زیر آب آگئے، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کے مطابق گزشتہ شب سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے مسافر وین کے تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔