روسی ڈپٹی وزیراعظم 2 روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے
روسی ڈپٹی وزیراعظم وفد کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک 2 روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچوک 18 ستمبر کو نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچیں گے.
ترجمان نے کہا کہ روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی اسلام آباد پہنچے گا، روسی وفد ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقات کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے مابین خوشگوار تعلقات ہیں، یہ تعلقات تجارت و توانائی کے شعبہ جات سمیت کئی جہتوں کے عکاس ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی اگلے سال اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی رکنیت سے پہلے روسی اعلی سطح دورہ انتہائی معنیٰ خیز ہے۔