پاکستان

دہشتگردی کا مقدمہ، علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور و دیگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔

خرم شہزاد نواز راجا ماجد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

اس موقع پر فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی، عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست عدالت نے منظور کر لی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں واثق قیوم عباسی، راشد حفیظ، عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔