پاکستان

لاہور سمیت صوبہ بھر میں ماڈل ریڑھی بازار لگانے کے احکامات جاری

نوٹی فکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کو کمیٹی کا کنوینر بنا دیا گیا ہے۔ ضرورت کے مطابق ایک اور افسر بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں ماڈل ریڑھی بازار لگانے کے احکامات جاری کردیے گئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریڑھی بازار لگوانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر کو کمیٹی کا کنوینر بنا دیا گیا ہے۔

ضرورت کے مطابق ایک اور افسر بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

ہر ضلع میں سب کمیٹی متعلقہ ڈی سی کے ماتحت تشکیل دی جائے گی اور ہر ضلع میں ریڑھی بازار لگانے کے لیے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا۔