پاکستان

خفیہ مقدمات کی معلومات، گرفتاری رکوانے کی بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اعتراض کے ساتھ کل سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

جسٹس فاروق حیدر اعتراض کے ساتھ کل بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے متعلقہ دستاویزات لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا ہے، بشریٰ بی بی نے سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا کہ سابق خاتون اول ہوں مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک کے بعد دوسرے مقدمے میں غیر قانونی گرفتاری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے پولیس کسی خفیہ مقدمے میں گرفتار کر سکتی ہے۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ تمام درج خفیہ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت تمام خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کا بھی حکم جاری کرے۔

لاہور ہائی کورٹ کل اہلیہ بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے اور مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست سماعت کرے گی۔

یاد رہے کہ سابق خاتون اول توشہ خانہ ریفرنس کے علاوہ 9 مئی سمیت دیگر متعدد مقدمات میں گرفتاری کے بعد سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔