پاکستان

ٹانک میں تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق

کار میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا، گاڑی میں سوار افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پر وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹانک شاہراہ پر وزیرستان خرگئی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

کار میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے تودہ چینہ سے ہے۔