پاکستان

ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، آئین محفوظ ہے، نہ ادارے، مولانا فضل الرحمٰن

آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے، آئین پر عملدرآمد نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کراچی میں تقریب سے خطاب

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، ملک میں آئین محفوظ ہے، نہ ادارے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک عدم استحکام اور کمزوری کی طرف جا رہاہے، جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریوینیو بڑھایا جاسکتا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دنیا ہمارے ساتھ کاروبار کرنے کے لئے آمادہ نہیں،ہماری معیشت بھی ٹھیک نہیں، آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک کا ہر ادارہ کمزور ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، ملک میں آئین محفوظ ہے، نہ ادارے، آئین پر عملدرآمد نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

مولانافضل الرحمٰن نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں بزنس کیمونٹی کی دلچسپی پر خوشی ہے، آئی ٹی کے شعبے سے ریونیو کو بڑھایا جاسکتا ہے۔