لائف اسٹائل

نعمان اعجاز کے آگے ارسلان نصیر ایوارڈ جیت جاتے ہیں، فلم ساز ندیم بیگ

ہدایت کار نے ایک پروگرام میں پاکستان میں ہونے والے ایوارڈز شو پر رائے کا اظہار کرتے ہو ایوارڈز شو کو سوشل میڈیا ایوارڈز قرار دیا۔

معروف فلم ساز ندیم بیگ نے پاکستان میں ہونے والے والے ایوارڈز مقابلوں کو سوشل میڈیا ایوارڈز مقابلے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقابلوں میں نعمان اعجاز کے آگے ارسلان نصیر ایوارڈ جیت جاتے ہیں جب کہ صبا حمید کی کیٹیگری میں سجل عل کو بھی ڈال دیا جاتا ہے۔

ندیم بیگ نے حال ہی میں عفت عمر کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے پروگرام کے دوران پاکستان میں ہونے والے ایوارڈز شو پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور انہوں نے ایوارڈز شو کو سوشل میڈیا ایوارڈز قرار دیا۔

فلم ساز کے مطابق لکس اسٹائل ایوارڈز سمیت تمام ایوارڈز ایک طرح سے سوشل میڈیا پر ہی ہوتے ہیں، جنہیں ہیک بھی کیا جاتا ہے۔

ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ایوارڈ جتوانے کے لیے پانچ سو افراد کو خرید لیا جائے اور ان سے اپنی پسند کے اداکار کو ووٹ کے لیے کہا جائے۔

ان کے مطابق ایسے سوشل میڈیا پر ہونے والے ایوارڈز کے نتائج بھی ایسے حیران کن نکلتے ہیں کہ بندہ حیران رہ جائے۔

ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں صرف فیشن کی کیٹیگری کے ایوارڈز کا فیصلہ چند ماہرین کرتے ہیں اور وہ اسی کیٹیگری میں ہی فلم اور ٹی وی کو بھی ایوارڈ دے دیتے ہیں لیکن عام طور پر ایوارڈز کا فیصلہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہوتا ہے اور سوشل میڈیا کو خریدا بھی جا سکتا ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ ایسے ہی ایوارڈز شو میں نعمان اعجاز جیسے اداکار کے آگے نئے اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر ایوارڈ جیت جاتے ہیں جو کہ حیرانگی کی بات ہوتی ہے۔

ندیم بیگ نے مزید کہا کہ یہ بھی غلط ہے کہ آپ صبا حمید جیسی اداکارا کے ساتھ سجل علی کو بھی ایک ہی کیٹیگری میں ڈال کر ووٹنگ کروائیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ندیم بیگ کی جانب سے ایوارڈز پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان سے اتفاق کیا۔

ندیم بیگ سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات پاکستان میں ہونے والے ایوارڈز شو کو غیر منصفانہ قرار دے چکے ہیں۔

ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، زارا نور عباس

لوگ ایئرٹکٹ اور ویزا پر بھی ایوارڈز شوز کی میزبانی کرلیتے ہیں، یاسر حسین

ایوارڈز شوز سے متعلق شگفتہ اعجاز کا انکشاف