دنیا

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے

آج صبح دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہونے والے 2 دھماکوں کے بعد 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک پولیس نے کہا کہ دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب 2 دھماکے ہوئے جو ممکنہ طور پر دستی بم تھے۔

آج صبح سفارت خانے کے قریبی علاقے میں ہونے والے دھماکوں کے بعد 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکوں کے نتیجے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور عمارت کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا، دھماکوں کے بعد قریب میں واقع یہودیوں کے اسکول کو دن بھر کے لیے بند کر دیا گیا۔

کوپن ہیگن پولیس کے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر جیکوب ہینسن نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیلی سفارت خانہ بلکل قریب میں ہی موجود ہے اور یہ بھی قدرتی طور پر ایک زاویہ ہے جسے ہم دیکھ رہے ہیں۔