پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ: دکان میں سلنڈر دھماکا، 4 افراد زخمی

پنجاب کے ضلع کے حدود میں رجانہ روڈ پر واقع گیس ری فیلنگ دکان میں دھماکا سلنڈر بھرنے کے دوران ہوا، ریسکیو حکام

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلع کے حدود میں رجانہ روڈ پر واقع گیس ری فیلنگ کی دکان میں دھماکا گیس سلنڈر کو پھرتے ہوئے ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں چھت گرنے سے دکان مالک سمیت 4 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔