لائف اسٹائل

چاہتی ہوں کسی خاتون کو ’آنٹی‘ نہ کہا جائے، صبا فیصل

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی کم عمر شخص خود سے تھوڑی سے بڑی خاتون کو کبھی ”آنٹی“...

سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی کم عمر شخص خود سے تھوڑی سے بڑی خاتون کو کبھی ”آنٹی“ نہ کہے۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سماجی رویوں اور گھریلو تربیت کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

صبا فیصل نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے بڑوں اور خصوصی طور پر والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کو نہ صرف بولنے کے آداب سکھائیں بلکہ انہیں یہ بھی سکھائیں کہ کس موقع پر کس انداز میں بات کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زائد العمر یا ادھیڑ عمر کی بعض خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں آپا کہا جائے۔

ان کے مطابق چوں کہ وہ باقی نئے آنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں سے عمر میں بڑی ہوتی ہیں، اس لیے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں عزت کے طور پر آپا کہا جائے۔

صبا فیصل نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے سب لوگ ایک دوسرے کے لیے اہل خانہ کی طرح ہی ہیں اور ہر کوئی ایک دوسرے سے بات کرتے وقت کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ کام کی جگہ پر کسی کو ”آپا“ بھی نہیں کہا جانا چاہیے، ہر کسی کا نام لے کر ان سے مخاطب ہونا چاہیے یا پھر میڈم کہا جا سکتا ہے۔

ان کی بات پر پروگرام میں شریک ایک اور خاتون نے کہا کہ جب وہ بیرون ملک ملازمت کرتی تھیں تب ان کے دفتر میں ان کی بچوں کی عمر کے لوگ بھی ملازمت کرتے تھے لیکن کبھی انہیں کسی نے ”آنٹی“ نہیں کہا۔اس پر صبا فیصل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ کبھی کوئی کم عمر شخص بڑی عمر کی خاتون کو ”آنٹی“ نہ کہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی خاتون کو ”آنٹی“ نہیں کہا جانا چاہیے۔

شادی سے قبل ایک رات بیٹی کو لڑکے سے فون پر بات کرتے پکڑ لیا تھا، صبا فیصل

بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کے اہم ہونے کی بات پر صبا فیصل کو تنقید کا سامنا

صبا فیصل کا مریم نواز اور ان کی والدہ کے کپڑے سلائی کرنے کا انکشاف