پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی میٹنگ بھی طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کی میٹنگ بھی طلب کرلی ہے۔

اے ٹی سی ججز کی میٹنگ 7 نومبر کو طلب کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے ججز سے مقدمات پر پیشرفت کی رپورٹس بھی طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہفتہ کو عہدے کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ہی فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر بروز پیر کو بلایا گیا ہے۔

آج جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔