پاکستان

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہو گئی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہو گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ میں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 500 روپے نیچے آگئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

مزید بتایا کہ24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,716 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے کے مقابلے میں 2 لاکھ 28 ہزار 395 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 362 روپے پر آگئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور 10گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,250 روپے اور 2786 روپے پر مستحکم رہی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,607 ڈالر سے کم ہو کر 2,552 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ 12 نومبر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 7 ہزار روپے نیچے آ کر 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہو گئے تھے۔

مزید بتایا گیا تھا کہ 24 قیراط 10 گرام سونا 6 ہزار روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔