سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو لندن ہائیکورٹ نے دیوالیہ قرار دے دیا
عدالت نے حسن نواز کو 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قراردیا، ان کے خلاف کیس 25 اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو لندن ہائیکورٹ نے دیوالیہ قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حسن نواز شریف کو برطانوی حکومت کے ٹیکس ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔
لندن ہائیکورٹ کے مطابق حسن نواز کو 2023 کے کیس نمبر 694 میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے، حسن نواز سے متعلق کیس 25 اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔