دنیا

نیویارک میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی، پولیس

لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایک ٹیسلا ٹرک میں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

نیو یارک سٹی بورو آف کوئنز میں نئے سال کے موقع پر رات گئے بڑے پیمانے پر کی گئی فائرنگ میں 10 افراد زخمی ہوئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) نے صبح سویرے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ بدھ کی شام دیر گئے ایک پرائیویٹ ایونٹس کلب کے باہر ہونے والے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 6 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کے صحت یاب ہونے کی توقع ہے۔

این وائے پی ڈی نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 3 سے 4 مردوں نے کلب کے باہر موجود ہجوم پر فائرنگ کی۔

صارفین نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے صدمے کا اظہار کیا اور جائے وقوعہ پر تعینات پولیس کی تصاویر شیئر کیں۔

نیو یارک پولیس نے دہشت گردانہ حملے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

یہ واقعہ نئے سال کے دن امریکا کے دوسرے شہروں میں پیش آئیں تشدد کی 2 وارداتوں کے چند گھنٹے بعد پیش آیا، نیو اورلینز میں ایک ٹرک ڈرائیور نے نیا سال منانے والوں سے بھری گلی میں لوگوں کو کچ دیا تھا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس کے علاوہ لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایک ٹیسلا ٹرک میں دھماکا ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد امریکی حکام نے نیو اورلینز اور لاس ویگاس واقعات سے متعلق مشتبہ افراد کا سراغ لگانے اور دہشت گردی کے ممکنہ زاویوں سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔