لائف اسٹائل

ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل ہی ہوگئی تھی۔

مقبول ماڈل و اداکارہ ایمن سلیم نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

ایمن سلیم نے انسٹاگرام پوسٹ میں بچے کے پاؤں کو پکڑنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی۔

اداکارہ نے مختصر پوسٹ میں یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل ہی ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں بیٹے کا نام ’کیحان ملک‘ بتایا اور ساتھ ہی ان کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے جادو بھی قرار دیا۔

ایمن سلیم نے لکھا کہ اب ان کا خاندان دو افراد سے بڑھ کر تین افراد پر ہوچکا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایمن سلیم گزشتہ ماہ دسمبر میں ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ویڈیو چار ہفتے قبل انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جب کہ 6 جنوری کو انہوں نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں 6 ہفتے قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ایمن سلیم نے اپنے بچے کی جنس کا اعلان بچے کی پیدائش کے دو ہفتوں بعد کیا لیکن انہوں نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کو خفیہ رکھا۔

اداکارہ دسمبر 2023 میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق سال 2024 کے آغاز میں کی تھی۔

ان کے ہاں شادی کے ایک سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی لیکن انہوں نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان ڈیڑھ ماہ بعد کیا۔

اداکارہ ایمن سلیم نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق بتا دیا

ایمن سلیم کی اپنی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل

ایمن سلیم نے سال کے اختتام پر نکاح کرلیا