لائف اسٹائل

شادی کی مبہم ویڈیوز شیئر کرنے کی حقیقت جلد بتاؤں گا، گوہر رشید

گزشتہ ہفتے شوبز ویب سائٹ نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری 2025 تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اداکار گوہر رشید نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی جو مبہم ویڈیوز شیئر کی تھیں، ان کی حقیقت سے متعلق وہ جلد مداحوں کو آگاہ کریں گے۔

گوہر رشید نے انسٹاگرام پر چند مبہم ویڈیوز شیئر کی تھیں، جن میں انہیں کبریٰ خان، اشنا شاہ اور علی رحمٰن سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ شادی تقریبات کے لیے ڈانس کی تیاریاں کرتے دیکھا گیا۔

اداکار نے ڈانس تیاریوں کی ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے ’میرے یار کی شادی‘ جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

ان کی جانب سے ویڈیوز کو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلیں کہ وہ خود جلد اداکارہ کبریٰ خان سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک شوبز ویب سائٹ نے بھی اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری 2025 تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بعد ازاں گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

اب انہوں نے ایک مختصر انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ جلد ہی شیئر کی گئی مبہم ویڈیوز کی حقیقت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کریں گے۔

کراچی میں ایک تقریب کے دوران صحافی ملیحہٰ رحمٰن سے مختصر بات میں گوہر رشید نے کہا کہ ابھی وہ مذکورہ معاملے پر کچھ نہیں کہ سکتے لیکن جلد ہی وہ مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ مبہم ویڈیوز کسی ڈرامے یا فلم کی شوٹنگ کی نہیں تھیں بلکہ ان کے کسی یار کی شادی کی تیاریوں اور تقریبات کی ہیں۔

گوہر رشید نے کہا کہ وہ جلد ہی مداحوں کو اس حقیقت سے آگاہ کریں گے کہ ان کی جانب سے شیئر کردہ مبہم ویڈیوز ان کے کس یار کی شادی کی تھیں۔

مبہم ویڈیوز شیئر کرنے پر گوہر رشید کی شادی کی افواہیں

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے متعلق بڑا دعویٰ

گوہر رشید کی نکاح خواں کی موجودگی میں کاغذات پر دستخط کرنے کی ویڈیو وائرل