لائف اسٹائل

بشریٰ انصاری کو گانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر عمر کے طعنے

مختصر ویڈیو میں بشریٰ انصاری کیمرے کے سامنے اپنے لباس کو درست کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو انسٹاگرام پر گانے کے پس منظر میں اپنی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں بلیو لباس میں دیکھا گیا۔

ویڈیو کے پس منظر میں انہوں نے گانا لگا رکھا ہے جب کہ وہ خود دیوار سے ٹیک لگا کر کیمرے کی طرف دکھائی دیتی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں بشریٰ انصاری کیمرے کے سامنے اپنے لباس کو درست کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے پر جہاں شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی خوبصورتی اور لباس کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں عمر رسیدہ ہونے کے طعنے دیے اور انہیں یاد دلایا کہ وہ نانی بن چکی ہیں، انہیں اس طرح کی ویڈیو شیئر نہیں کرنی چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ سینیئر ہونے کے باوجود اداکارہ ویڈیو میں اس طرح ادائیں دکھا رہی ہیں، جیسے وہ نو عمر لڑکی ہوں۔

کچھ افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر کا لحاظ کرتے ہوئے اس طرح کی ویڈیوز نہ بنائیں اور فضول حرکتوں سے دور رہیں۔

بشریٰ انصاری کا ماضی میں مشکل وقت گزارنے کا انکشاف

’بے غیرت لوگ‘ بشریٰ انصاری دامادوں پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے شادی کیوں نہیں کی؟