’بلٹ پروف نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی‘
گولیوں اور بم دھماکوں سے محفوظ رکھنے کیلئے گاڑیوں کو کیسے تیار کیا جاتا ہے؟ اور ان میں کون سی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے؟
آج کے دور میں سیکیورٹی کی ضروریات بڑھنے سے بلٹ پروف گاڑیوں کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
چاہے آپ کوئی کاروباری شخصیت ہوں، اعلیٰ حکومتی عہدے دار یا ایک عام شہری، اپنی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
اندرون شہر اور اندرون ملک سفر کے دوران اپنے تحفظ کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، یہ گاڑیاں نہ صرف آپ کو خطرات سے بچاتی ہیں بلکہ سفر کے دوران ذہنی آسودگی فراہم کرتی ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اس سکون اور تحفظ کو حاصل کرنے کا ’خرچہ‘ کتنا ہوگا؟ان گاڑیوں کو کیسے تیار کیا جاتا ہے؟ اور کیا ہر گاڑی ’بلٹ‘ پروف بن سکتی ہے یا بلٹ پروف نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہوتی؟ دیکھیے اس ویڈیو میں: