پاکستان

بڑے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت کتنی کم ہوئی؟

24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے گر کر 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والے بڑے اضافے کے بعد آج ملک بھر میں اس کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے گر کر 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے پر آگئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے دام 641 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 47 ہزار 799 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 323 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 30 روپے اور 26 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 401 روپے اور 2 ہزار 915 روپے ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 751 ڈالر سے کم ہوکر 2 ہزار 743 ڈالر پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا تھا کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 250 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے پر پہنچ گئی۔