لائف اسٹائل

چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ویڈیوز وائرل

دونوں کی وائرل ہونے والی ویڈیوز کو ابتدائی طور پر چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا تھا۔

معروف کامیڈین و گلوکار چاہت فتح علی خان اور ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دونوں کی وائرل ہونے والی ویڈیوز کو ابتدائی طور پر چاہت فتح علی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا تھا، جہاں سے انہیں دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

چاہت فتح علی خان کی جانب سے شیئر کردہ متعدد ویڈیوز میں انہیں متھیرا کے ساتھ ٹی وی میزبان کے ٹی وی شو کے سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

کامیڈین کی جانب سے شیئر کردہ بعض ویڈیوز میں وہ متھیرا کو گلے لگانے اور ان کے ساتھ رومانوی ہونے کی کوشش بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متھیرا کامیڈین سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہیں، تاہم چاہت فتح علی خان ماڈل کے قریب جاکر انہیں گلے لگا کر ان کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنواتے ہیں۔

ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے لکھا کہ ’ان کا اگلا شو‘، جس سے عندیہ ملتا ہےکہ وہ متھیرا کے شو میں بطور مہمان نظر آئیں گے، تاہم اس حوالے سےکچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

چاہت فتح علی خان نے ٹی وی چینل 24 اور سٹی 21 کے پوسٹرز کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں جب کہ انہوں نے پروگرام کی شوٹنگ کے لیے آنے کے وقت بھی اپنی ویڈیوز شیئر کیں۔

کامیڈین کی جانب سے شیئر کردہ ایک ویڈیو میں ان کے آس پاس بہت ساری خواتین اور دوسرے مداحوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ کیمرامین اور دوسرے افراد موبائل سے بھی ان کی ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کی جانب سے متھیرا کو گلے لگانے اور ان کے نہ چاہنے کے باوجود ان کے ساتھ ویڈیوز بنوانے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور تبصروں میں انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سال نو کے موقع پر چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی‘ کا بولڈ ورژن جاری کردیا

چاہت فتح کا ’کہانی سنو‘ سن کر مداحوں کو آئمہ بیگ کی آواز اچھی لگنے لگی

چاہت فتح علی خان کا ’توبہ توبہ‘ سن کر سب ’توبہ توبہ‘ کرنے لگے