پشین: درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کا دھماکا، 7 افراد زخمی
زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع درمان ہسپتال میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
ڈان نیوز کے مطابق ضلع پشین کے درمان ہسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی دھماکے کے مقام پرپہنچ گئے۔