لائف اسٹائل

چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ورژن ریلیز کردیا

جہاں صارفین نے ان کے ’چل چھیاں چھیاں‘ کو سن کر اپنا موڈ خراب ہونے کا دعویٰ کیا، وہیں بعض افراد نے لکھا کہ چاہت فتح علی خان کا گانا سن کر ان کا موڈ اچھا ہوگیا۔

مقبول کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے بولی وڈ کے کلاسیکل گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ کا اپنا ورژن جاری کردیا۔

چاہت فتح علی خان پہلے بھی بھارتی گانوں کے علاوہ پاکستان کے کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن ریلیز کر چکے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کو کلاسیکل گانوں کو اڈھنگے انداز میں گانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے، تاہم اس باوجود وہ کلاسیکل گانوں کے اپنے ورژن جاری کرتے آ رہے ہیں۔

اب انہوں نے شاہ رخ خان کی 1999 کی فلم ’دل سے‘ کا مقبول گانا ’چل چھیاں چھیاں‘ کا ورژن ریلیز کردیا۔

چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کی کاپی کا گانا اسی نام سے ہی جاری کیا ہے، جس میں ان کے ساتھ خاتون ماڈل بھی پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے ’چل چھیاں چھیاں‘ کو فی الحال انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کیا ہے، گانے کو انہوں نے فوری طور پر یوٹیوب پر ریلیز نہیں کیا۔

چاہت فتح علی خان کے ’چل چھیاں چھیاں‘ کے بول شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا پر فلمائے گئے گانے کی شاعری سے کافی ملتے جلتے ہیں۔

’چل چھیاں چھیاں‘ کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان خاتون ماڈل کے ہمراہ دھن پر ڈانس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کی جانب سے گانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ان کے گانے پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ کلاسیکل گانوں کے بے ڈھنگے ریمیکس بنانا بند کردیں۔

جہاں صارفین نے ان کے ’چل چھیاں چھیاں‘ کو سن کر اپنا موڈ خراب ہونے کا دعویٰ کیا، وہیں بعض افراد نے لکھا کہ چاہت فتح علی خان کا گانا سن کر ان کا موڈ اچھا ہوگیا۔

’چل چھیاں چھیاں‘ سے قبل چاہت فتح علی خان ’توبہ توبہ‘ اور ’بدو بدی‘ جیسے گانوں کے ریمیک جاری کر چکے ہیں، جن پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

سال نو کے موقع پر چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی‘ کا بولڈ ورژن جاری کردیا

چاہت فتح علی خان نے’بدو بدی’ ٹو ریلیز کردیا

چاہت فتح علی خان کا ’توبہ توبہ‘ سن کر سب ’توبہ توبہ‘ کرنے لگے