گزشتہ کئی دونوں سے واٹس ایپ میں مسئلہ آرہا ہے، اس پر پی ٹی اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آکر بریفنگ دے، ہم پی ٹی اے والوں سے پوچھیں تو سہی کہ آخر یہ کیوں ہورہا ہے؟ چیئرمین امین الحق
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے علاوہ علی محمد خان، شیخ وقاص اکرم، سینیٹر ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی بھی موجود ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، دیگر ملزمان میں مسرت چیمہ، جمیشد چیمہ، غلام محی الدین سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
فلور ملز نے محرم الحرام کے آغاز پر ہی ہڑتال کر دی تھی تاہم انہوں نے پنجاب حکومت کی اس یقین دہانی پر ہڑتال ملتوی کردی تھی کہ عاشورہ کے بعد مسئلہ حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے ان کی ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا۔
حکومت نے پہلے ہی آئین کی خلاف ورزی کے الزام میں پی ٹی آئی پر سیاست سے پابندی لگانے اور اس کے رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔