قاسم آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے پولیس اور انتظامیہ پر پتھراؤ کیا اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا، پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے ایوان صدر میں بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے وزیراعظم شہباز شریف کے پیغام سے آگاہ کیا، ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے
ایوان کی فل ہاؤس کمیٹی کی وجہ سے ہی پختون امن جرگہ کا پرامن انعقاد ممکن ہوا اور اب یہ منتخب ایوان ضلع کُرم میں بھی قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور , مہمند بائیزئی میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8, 8، کرک آپریشن میں 3خوارج کو جہنم واصل کیا گیا, فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
فوج کا کندھا خود استعمال کرو تو ٹھیک کوئی دوسرا کرے تو تنقید ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے جرائم کی معافی پر مذاکرات پر سب سے بڑھ کر تنقید کروں گا، ملک احمد خان
شہر میں آن لائن فراڈ کرنے والوں کو سی ٹی ڈی کی پشت پناہی حاصل تھی، مختلف علاقوں میں قائم آن لائن فراڈ والے کال سینٹرز سے بھی ماہانہ بھتہ وصول کیا جاتا رہا ہے، ذرائع
حکومت اور پی ٹی ئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 2 دور میں پیشرفت ہوئی ہے، پوری قوم کی نظریں اس پیشرفت پر ہیں، عمران خان کی ہمشیرہ کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
وفاق کے پاس 43 وزارتیں، ان کے 400 ذیلی ادارے ہیں، ان سب کے لیے 900 ارب روپے کا خرچہ کیا جاتا ہے، عوام کا پیسہ بچانے کے لیے ہم قدم اٹھا چکے ہیں، پریس کانفرنس
واٹر اسپرنکل سسٹم 1500 تعمیراتی مقامات پر لگایا جائیگا، مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی پر 3 ہفتے سے تجربات جاری تھے، 10 فروری کے بعد مقدمات درج ہونگے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب
کرم میں حملہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے شرپسندوں کی یہ ایک مذموم حرکت تھی، پوری قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے، وزیراعظم کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مجموعی طور پر 10 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس منظور کرلیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے وزیراعظم کی سبسڈی اسکیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، عبدالحکیم موٹروے ایم تھری، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی بند کیا گیا ہے، ترجمان موٹروے پولیس
ضلع کرم کی انتظامیہ نے لوگوں کو صبح 6 سے شام 6 بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی جب کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر پر حملے کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔