ضمانت کی درخواستوں کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر ہونا چاہیے، متفقہ قانون ہے کہ نہ صرف انصاف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے، درخواست میں استدعا
’ڈرامہ لگایا ہوا ہے، ہر بندہ صرف ملاقات کے لیے جیل آتا ہے‘، علیمہ خان نے نعیم پنجوتھا سے سوال کیا کہ آپ بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں؟
کچھ اہلکاروں کو میرٹ کے برخلاف بھرتی کیا گیا، ضرورت سے زیادہ بھرتیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں، وزارتِ خزانہ سے ان بھرتیوں کے حوالے سے قانونی معاونت نہیں لی گئی، وزارت مواصلات
انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا، مسابقتی کمیشن نے انکوائری مکمل کرکے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے۔
آرمی ایکٹ میں بنیادی حقوق تو موجود ہیں لیکن دیے جاتے یا نہیں یہ الگ بات ہے، اگر دستیاب بنیادی حقوق فراہم نہ کیے جائیں تو یہ آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی، جسٹس محمد علی مظہر
وفاقی وزرا اور عوامی نمائندے سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے رمضان بازاروں، سہولت اسٹال اور دیگر مختص مقامات کے دورے یقینی بنائیں، وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب
مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد 6 شوگر ملز کو سیل، ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیے جاچکے، ملک میں موجود چینی رواں سیزن میں ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے، محمد اورنگزیب
دہشتگرد کچھ مسافروں کو یرغمال بنا کر پہاڑی علاقے میں لے گئے، لیکن سیکیورٹی فورسز اس وقت ہر طرف سے حرکت میں ہیں، اور سب لوگوں کو بازیاب کروایا جائے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ
بلیوں کے کاٹنے سے بھی ریبیز پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے، پالتو ویکسینیٹڈ بلیاں بھی حملہ کرسکتی ہیں، شہری احتیاط کریں، انچارج ایمرجنسی جناح ہسپتال کراچی ڈاکٹر عرفان
پولیس نے ملزم ارمغان سے ڈی وی آر، آلہ ضرب اور ایک آئی فون بھی برآمد کرلیا، ملزم کے وکیل کی عبوری چالان جمع تفتیشی افسر اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیا۔
ایک ایسے کڑے وقت میں کہ جب پریس حملے کی زد میں ہے، ٹاک شوز میں کی جانے والی معذرتوں نے دھچکا پہنچایا ہے کیونکہ یہ معذرتیں نقطہ نظر پیش کرنے پر کی گئی ہیں۔
افغانستان میں 20 دہشت گرد تنظیمیں فعال ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے، مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اظہار خیال
سپرٹیکس کے نفاذ کا مقصد آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی قرار دیا گیا تھا، حکومت سے پوچھا جائے کتنا پیسہ جمع ہوا؟ کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل
شوگر ملز مالکان نے ایکسپورٹ کے وقت چینی کی قیمت 150 روپے سے اوپر نہ جانے دینے کا وعدہ کیا تھا، چینی 180 روپے کلو تک جاپہنچی، مسئلہ سپلائی کا نہیں، انتظامی ہے، مبصرین
دہشتگردی پر تفصیلی بحث کی جائے گی، لاکھوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں، یہ قومی مسئلہ بن چکا ہے، سینیٹر شیری رحمٰن کا قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں اظہار خیال
مالی سال 25 کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ترسیلات زر 23 ارب 97 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32.5 فیصد زیادہ ہیں۔
چاکر ہوٹل کے باورچی خانے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ تیزی سے قریبی لکڑی کی مارکیٹ تک پھیل گئی، بھاری مالیت کا مالی نقصان، کوئی شہری زخمی نہیں ہوا، حکام