• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

شام: بیرل بم حملے میں 28 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

شائع December 16, 2013
بیرل بم میں عام کنستروں میں بارود بھر کر انہیں گرایا جاتا ہے اور شام کی سرکاری افواج ایسے بم آبادی پر گراتی رہی ہیں۔ شامی اپوزیشن ، دیگر ممالک اور انسانی حقوق کے گروپس نے ان واقعات پر شدید تشویش و تنقید کا اظہار بھی کیا ہے۔ 
رائٹرز فوٹو۔۔۔۔
بیرل بم میں عام کنستروں میں بارود بھر کر انہیں گرایا جاتا ہے اور شام کی سرکاری افواج ایسے بم آبادی پر گراتی رہی ہیں۔ شامی اپوزیشن ، دیگر ممالک اور انسانی حقوق کے گروپس نے ان واقعات پر شدید تشویش و تنقید کا اظہار بھی کیا ہے۔ رائٹرز فوٹو۔۔۔۔

بیروت: حلب شہر میں اتوار کے روز شامی باغیوں کے زیر اثر علاقوں پر حکومتی طیاروں کے بیرل بم حملے میں 28 بچوں سمیت کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے۔

بیرل بم میں عام کنستروں میں بارود بھر کر انہیں گرایا جاتا ہے اور شام کی سرکاری افواج ایسے بم آبادی پر گراتی رہی ہیں۔ شامی اپوزیشن ، دیگر ممالک اور انسانی حقوق کے گروپس نے ان واقعات پر شدید تشویش و تنقید کا اظہار بھی کیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے مبصر نے پیر کو بتایا تھا کہ اتوار کے روز حلب شہر پر دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے بیرل بم دھماکے کے نتیجے میں اٹھائیس بچوں اور چار خواتین سمیت کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے۔

مبصر نے بتایا تھا کہ ایک نوجوان اور 43 افراد بھی اس دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جنگجو بھی شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے جانب سے ان کے کارکن وکیلوں اور طبی عملے کی اطلاع کے مطابق ہلاکتوں کی گزشتہ تعداد پندرہ بچوں سمیت چھتیس بتائی گئی تھی۔

حزب اختلاف کے مقامی رابطہ کمیٹی کے کارکنوں نے بتایا تھا کہ فوجی طیاروں نے حلب میں باغیوں کے زیر اثر علاقوں پر دھماکہ خیز مواد سے بھری بیرل گرائے تھے۔

شام میں دو ہزار گیارہ سے جاری لڑائی میں اب تک تقریبا 126,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024