• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

بدمزاج خاتون کھلاڑی

شائع January 11, 2014

آج کے عہد میں خواتین مردوں کی بالادستی ہر میدان میں ختم کرتی جا رہی ہیں اور یہ صورتحال کھیلوں کے میدان کی بھی ہے مگر جناب وہ بدترین رویے میں بھی کسی سے پیچھے نہیں اور ریسنگ کی دنیا کی چیمپئن ڈینیکا پیٹرک کو تو سب سے بدمزاج خاتون کھلاڑی قرار دیدیا گیا ہے۔

پرکشش نظر آنے والی ڈینیکا بہت جلد مشتعل ہو جاتی ہیں اور ہر وقت چیختی چلاتی نظر آنے کے ساتھ ساتھ اپنی حریفوں کے حادثات پر خوشی بھی مناتی ہیں۔

کھیلوں کی دنیا کی دوسری بدمزاج ترین خاتون امریکہ کی میکیلا مورنے کے نام رہا جو لندن اولمپکس میں اپنی شکست کے بعد منہ بنانے کے حوالے سے زیادہ شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ انھوں نے کامیاب حریف کو مبارکباد بھی نہیں دی۔

تیسرا نمبر سابق ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگز کے نام رہا، 1999 کے فرنچ اوپن کے فائنل میں اسٹیفی گراف کے خلاف ان کی بدمزاجی آج بھی شہرت رکھتی ہے۔

اسپورٹس کے شعبے کی چوتھی بدمزاج خاتون امریکی فٹبالر ایلزبتھ لیمبرٹ قرار پائیں جنھوں نے 2009 میں ایک کالج میچ کے دوران اپنی حریف کے بال پکڑ کر اسے گراﺅنڈ میں کھینچا۔

امریکی باسکٹ بال پلیئر کینڈیک پارکر کے حصے میں پانچواں نمبر آیا، جو امریکی باسکٹ بال تاریخ کی سب سے بدترین لڑائیوں کا حصہ ہونے کے باعث اس اعزاز کی مستحق قرار پائیں۔

چھٹے نمبر پر امریکی اسکیٹنگ چیمپئن ٹونیہ ہارڈنگ کھڑی نظر آتی ہیں جو کئی بار اپنی حریفوں پر حملوں میں ملوث رہ چکی ہیں۔

ایک اور باسکٹ بال کی کھلاڑی بریٹنی گرینر اپنے لڑاکا پن کے باعث ساتویں پوزیشن پر بال جال میں ڈالتی نظر آتی ہیں۔

اور سب سے آخر میں ٹینس کی دنیا کی ملکہ سرینا ولیمز ہیں جن کی بدمزاجی کے واقعات زبان زدِ عام ہیں۔