• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

قبائلیوں کی نقل مکانی

شائع January 22, 2014

شمالی وزیرستان میں جاری کشیدگی کے باعث قبائلیوں کی بنوں کی طرف نقل مکانی شروع ہوگئی، ضلع بنوں کی فوجی چھاؤنی میں گذشتہ اتوار کو بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 23 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور اس کے بعد دوسرے دن راولپنڈی کے آر اے بازار میں دھماکہ ہوا اور دونوں دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے قبول کرلی اور اس کے بعد گذشتہ رات کو اچانک شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ شروع کی جس کی وجہ سے یہ نقل مکانی جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے جمزونی، محمد خیل، شیراتلہ، خٹکی قلعہ ہرمز، مسکی اور دیگر علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی رات بمباری کا سلسلہ شروع کیا۔

یہ فضائی حملے ایسے وقت ہوئے جب پچھلے ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدت پسندوں کی ہلاکت خیز کارروائیوں کے بعد وزیر اعظم نواز شریف پر طالبان کے خلاف سخت ردعمل کے لیے دباؤ بڑھا ہے۔

منگل کے روز قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فوجی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے کم سے کم 40 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

بمباری کے باعث ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مقامی آبادی نے نقل مکانی بھی شروع کر دی۔

زندہ بچ جانے والے پریشانی کے عالم میں اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھروں سے نکلے اور کھلے مقامات کی جانب چلے گئے'۔

میر علی کے گاؤں ایسوری کے رہائشی خیال زمان نے بتایا کہ ہم سب سو رہے تھے جب طیاروں نے بمباری شروع کر دی۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جن ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ان میں پاکستان تحریک طالبان کے ایک اہم رہنما عدنان رشید کا گھر بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان وفاق کے زیر انتظام سات قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے جسے شدت پسندوں کا مضبوط گڑھ سمھجا جاتا ہے۔