• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فلم فیئر ایوارڈز فرحان اختر کے نام

شائع January 25, 2014
فلم فیئر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بولی وڈ اسٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔- انٹرنیٹ فوٹو
فلم فیئر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بولی وڈ اسٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔- انٹرنیٹ فوٹو

بولی وڈ فلم فئیر ایوارڈز کا میلہ فرحان اختر کی فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ 'نے بہترین اداکار سمیت چھ ایوارڈ جیت کر لوٹ لیا۔

ممبئی میں ہونے والے انسٹھ ویں فلم فیئر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بولی وڈ اسٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر اترے تو میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، ایوارڈز شو کی میزبانی پریانکا چوپڑا اور رنبیر کپور نے کی ۔

سچی کہانی پر بننے والی فلم 'بھاگ ملکا بھاگ' نے باکس آفس پر سو کروڑ سے زیادہ بزنس کیا۔

فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' نے مجموعی طور پر چھ ایوارڈز حاصل کئے ان میں بہترین فلم، ہدایت کار، اداکار، گیت، پروڈکشن ڈیزائن اور کاسٹیوم ڈیزائن کے اعزازت نمایاں ہیں جبکہ فرحان اختر کو بہترین فنکاری پر ایوارڈ دیا گیا۔

دوسری جانب 'رام لیلا' میں محبت کی نئی داستان بتانے والی بولی وڈ کی ملکہ دیپیکا پڈوکون کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

عاشقی ٹو کے مدھر گیت کمپوز کرنے پر انکیت تیوار اور متھن کو بہترین موسیقار کا ایوارڈ دیا گیا اور اسی فلم کے لیے میل سنگر میں ارجیت سنگھ کو بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا جبکہ 'لیٹرے' کے لیے مونالی ٹھاکر کو بیسٹ فی میل سنگرکا ایوارڈ دیا گیا۔

فلم شدھ دیسی رومانس، رانجھنا، ڈی ڈے، مدراس کیفے اور جولی ایل ایل بی نے بھی مختلف فلم فئیر ایوارڈ اپنے نام کیے۔

بلاک بسٹر فلم 'چنائے ایکسپریس' نے ایک ایوارڈ جیتا، دوہزارتیرہ میں دھوم مچانے والی فلم 'یہ جوانی ہے دیوانی 'کوئی ایوارڈ نہیں جیت سکی۔

اور باکس آفس پرکامیاب ترین ایکشن فلم 'دھوم تھری' نے بہترین وژول ایفیکٹس کا فلم فئیر ایوارڈ جیتا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024