• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی: ریجنرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

شائع February 4, 2014
سلطان آباد کے علاقے میں آج  ہونے والی کارروائی میں رینجرز کے کمانڈوز اور لیڈی سرچرز سمیت چار سو سے زائد نفری نے حصہ لیا۔
سلطان آباد کے علاقے میں آج ہونے والی کارروائی میں رینجرز کے کمانڈوز اور لیڈی سرچرز سمیت چار سو سے زائد نفری نے حصہ لیا۔

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے سلطان آباد میں آج منگل کی صبح رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔

حراست میں لیے گئے ان افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی میں رینجرز کے کمانڈوز اور لیڈی سرچرز سمیت چار سو سے زائد نفری نے حصہ لیا۔

اس دوران رینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی۔

دوسری جانب ناظم آباد میں واقع مجاہد کالونی میں ریلوے لائن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے رینجرز پر فائرنگ کردی، تاہم رینجرز کی فوری جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی میں جاری رینجرز اور پولیس کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن گزشتہ سال ستمبر میں وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد شروع ہوا تھا جس میں اب تک متعدد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

لیکن رینجرز اور پولیس کی ان کارروائیوں کے باوجود شہر میں اب بھی مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوسکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024