• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

مدارس کے تحفظ کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی: وفاق المدارس

شائع March 10, 2014
مولانا حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مدارس کو بند کرنے کے بارے میں نہ سوچیں، کیونکہ یہ ملین کے قریب بچوں کو اہم تعلیم فراہم کررہے ہیں۔
مولانا حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مدارس کو بند کرنے کے بارے میں نہ سوچیں، کیونکہ یہ ملین کے قریب بچوں کو اہم تعلیم فراہم کررہے ہیں۔

اسلام آباد: قومی سیکیورٹی پالیسی کی طرف سے مدارس کو لاحق خطرات سے خوفزدہ وفاق المدارس العربیہ کے جنرل سیکریٹری مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مدارس کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مدارس کے تحفظ، ان کے نصاب کو پھیلانے اور آگاہی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں نے گزشتہ روز اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف جالندھری نے دعویٰ کیا کہ یہ نصاب جدید دور کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، جس کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ریلیوں کے شیڈیول کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلا عوامی جلسہ بیس مارچ کو ملتان میں منعقد کیا جائے گا، جبکہ دوسرا جلسہ کراچی میں 23 مارچ کو، 25 مارچ کو کوئٹہ میں تیسرا جلسہ ہوگا اور پشاور میں جلسے کا انعقاد 27 مارچ کو کیا جائے گا۔

اس کے بعد مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی عوامی جلسہ اسلام آباد میں 24 اپریل کو منعقد ہوگا، جس میں لاکھوں افراد شرکت گے اور مدارس سے اپنی وابستگی اور ان کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کریں گے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ خفیہ قوتیں مدارس کے خلاف جھوٹے تصورات کو پیش کر رہی ہیں۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ حکومت کی جانب سے مدارس کے لیے بلا جواز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ مدارس کو بند کرنے کے بارے میں نہ سوچیں، کیونکہ یہ ملین کے قریب بچوں کو اہم تعلیم فراہم کررہے ہیں۔

مولانا حنیف جالند ھری کا کہنا تھا کہ "خفیہ ہاتھ حکومت اور مدارس کے درمیان غلط فہمی کو جنم دے رہے ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت احساس کرنے کا ہے کہ مسلمان اور مسلم دنیا خطرات میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024