• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

کشمیر میں برفباری سے نظام زندگی متاثر

شائع March 13, 2014

مقبوضہ کشمیر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری اور موسلادھاربارشوں کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا، درخت اوربجلی کے کھمبے اْکھڑ گئے اور میوہ باغات کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔

تین روز سے جاری شدید بارش، برفباری کے ساتھ ساتھ تیز ہوائوں، آسمانی بجلی گرنے  کے واقعات نے وادی بھر میں قیامت برپا کر دی ہے۔

سری نگر کی ایک سنسان سڑک پر برف سے لدے درختوں کے درمیان دو خواتین اپنی منزل کی جانب رواں ہیں۔

سری نگر کی ڈل جھیل میں برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی غیر موجودگی میں کشتیاں خالی رہیں۔

قریبی مساجد اور لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کے بعد ملحقہ آبادی کے لوگوں نے امدادی سرگرمیوں کے ذریعے کئی افراد کو بچا لیا۔

کشمیر اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں برف باری سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوا۔

مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 2 فوجیوں سمیت 13افراد ہلاک ہو گئے جبکہ13 ملبے تلے دب گئے۔

عوام کو پانی کے حصول میں بھی سخت دشواری کا سامنا ہےجبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پیر سے اسکول بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بارش، برفباری اور طوفان کے باعث متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مکانات اور عمارتیں منہدم اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

دریائے جہلم میں ہاؤس بوٹس برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔

سری نگر مظفر آباد دو طرفہ تجارت دوسرے روز بھی معطل رہی، درجنوں مال بردار ٹرک آرپار کے ٹریڈ سینٹروں پر کھڑے رہنے سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

سرینگر جموں شاہراہ بند ہوگئی جبکہ برف باری سے ضلع کے دوردراز علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور بجلی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔