• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

ہندوستانی انتخابات اور الزام تراشی

شائع April 1, 2014 اپ ڈیٹ April 2, 2014

ہندوستان میں سات اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ایک دوسرے پر الزامات کی بارش اور پاکستان مخالف بیان بازی سیاسی جماعتوں کے وہ ہتھکنڈے ہیں جن سے وہ اپنے ووٹرز کو لبھا رہے ہیں۔

اس وقت کی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے نریندر مودی کو اپنی جماعت کا وزیراعظم کیا نامزد کیا انہوں نے تو خود کو ہندوستان کا وزیراعظم بھی کہنا شروع کر دیا ہے۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ مودی  تو حکمران جماعت کانگریس کو دھرتی پر بوجھ بھی سمجھنے لگے ہیں۔

چندی گڑھ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں مودی نے کہا کہ ہندوستان کو کانگریس سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف اتر پردیش میں انتخابی جلسے سے خطاب میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

جبکہ ہندوستانی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے بھی نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر پاکستان کا ایجنٹ ہونے کا الزام حب الوطنی کے خلاف ہے۔

تاریخ کے سب سے بڑے اور طویل انتخابات سات اپریل سے شروع ہوں گے، نو مرحلوں میں انتخابات بارہ مئی کو مکمل ہوں گے اور سولہ مئی کو لوک سبھا کے نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔

اس بار دس کروڑ ووٹرز میں اضافے سے اکیاسی کروڑ 45 لاکھ افراد ووٹ کاسٹ کریں گے جو نہ صرف عالمی ریکارڈ ہے بلکہ یہ براعظم یورپ کے تمام ووٹرز سے زیادہ بڑی تعداد ہے۔

لیکن حالیہ سروے رپورٹس کے مطابق کانگریس اور بی جے پی دونوں تن تنہا یہ تعداد حاصل کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں اور حکومت بنانے کے لیے اکثریتی جماعت کو اتحاد کی ضرورت پڑے گی۔