• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

انڈین الیکشن: چوتھے مرحلے میں پولنگ جاری

شائع April 12, 2014
گوا، آسام، تری پورہ اور سکم  میں لوک سبھا کی سات نشستوں کے لیے 50 لاکھ ووٹرز 74 امیدواروں  کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز
گوا، آسام، تری پورہ اور سکم میں لوک سبھا کی سات نشستوں کے لیے 50 لاکھ ووٹرز 74 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز

نئی دہلی: پریس ٹرسٹ انڈیا کے حوالے سے ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ انتخابات کے چوتھے مرحلے میں چار ریاستوں میں لوک سبھا کی سات نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔

اب تک ہندوستان کے عام انتخابات کے تین مرحلوں کی پولنگ ہو چکی ہے۔

چوتھے مرحلے میں 50 لاکھ ووٹرز 74 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

جن ریاستوں میں ہفتہ کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ان میں گوا، آسام، تری پورہ اور سکم شامل ہیں۔

شمالی گوا اور جنوبی گوا کی دو نشستوں پر کل 19 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہاں اہم مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔

جبکہ تری پورہ میں سی پی ایم، کانگریس، ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے۔

اُدھر سکم کی اکلوتی لوک سبھا کی نشست پر ووٹنگ کے ساتھ ساتھ اس ریاست کی 32 رکنی اسمبلی کی نشستوں کے لئے بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

چوتھے مرحلے میں آسام کے لیے لوک سبھا کی تین نشستوں پر بھی ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

پرامن پولنگ کے لئے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں .

ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی تھی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی، جبکہ تری پورہ میں پانچ بجے تک ہی ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اب تک لوک سبھا انتخابات کے تین مراحل میں ووٹنگ کی شرح متاثر کن رہی ہے۔

عام انتخابات کے تحت 7 اپریل سے 12 مئی کے درمیان کل نو مرحلوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 16 مئی کو ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024