• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ہندوستان: 24 طلبا دریا میں بہے گئے

شائع June 9, 2014
اے پی فائل فوٹو۔۔۔
اے پی فائل فوٹو۔۔۔

نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں 24 طالب علم بیاس دریا میں بہے گئے.

پولیس کے مطابق طالب علم دارالحکومت دہلی کے شمال میں 530 کلو میٹر دوری پر واقع منالی کے قریب دریائے بیاس پر تصاویر اتار رہے تھے کہ لارجی بند سے اچانک پانی چھوڑنے کے نتیجے میں تمام 24 طالبعلم بہے گئے۔

بھارتی ریاست ہیماچل پردیش میں حیدرآباد سے تفریح کی غرض سے آنے والے انجینئرنگ کے طالب علم تھے۔

پولیس افسر دینا ناتھ نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے کیا جانے والا ریسکیو آپریشن میں رات ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی تھی، اسے کل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024