• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm

عامر پر پابندی میں نرمی کی ایک اور کوشش

شائع June 24, 2014
۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ منگل کو میلبورن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ کانفرنس میں محمد عامر پر عائد پابندی میں نرمی کا معاملہ اٹھائے گا۔

امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی آئی سی سی کا ترمیم شدہ انسداد بدعنوانی کا کوڈ متعارف کرایا جائےگا تا کہ طویل عرصہ کی پابندیوں کے شکار کھلاڑی جلد از جلد عالمی کرکٹ میں واپس آ سکیں۔

اس پیش رفت کا مقصد یہ ہے کہ کھلاڑی پریکٹس کے لیے پابندی ختم ہونے کا انتظار نہ کریں اور سزا پوری ہوتے ہی وہ میدان میں اترنے کے لیے مکمل تیار ہوں۔

پی سی بی کے ایک عہدے دار نے اے پی پی سے گفتگو میں بتایا کہ نجم سیٹھی نے قانونی نمائندوں سے معلومات لی ہیں اور سیٹھی پوری کوشش کریں گے کہ وہ نوجوان فاسٹ باؤلر پر پابندی میں نرمی کے لیے آئی سی سی کو قائل کر سکیں۔

ممکنہ ترمیم کی خبر منظر عام ہونے پر عامر رواں سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پابندی سے کچھ مہینوں پہلے ہی نئے سرے سے اپنا کیرئیر شروع کرنے کا موقع ملنا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

آئی سی سی اجلاس اٹھائیس جون کو ختم ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 مئی 2025
کارٹون : 1 مئی 2025