• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

نواز شریف کی سعودی عرب روانگی،سعودی قیادت سے اہم ملاقات ہوگی

شائع July 20, 2014 اپ ڈیٹ July 21, 2014
وزیر اعظم نواز شریف۔۔۔فائل فوٹو
وزیر اعظم نواز شریف۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سعودی قیادت سے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

وزیر اعظم ہاوس سے اتوار کی شام جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نواز شریف عمومی پرواز سے اپنے خاندان کے 12 افراد کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد ذاتی اخراجات پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیر اعظم اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ خاص طور پر غزہ، عراق اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نواز شریف کے انتہائی قریبی مسلم لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس دورے کے دوران اعلیٰ سعودی قیادت سے پاکستانی کی داخلی سیاست پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جن معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا ان میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ، سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے خلاف جاری کیس اور شمالی وزیرستان آپریشن شامل ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ندیم احمد Jul 21, 2014 03:48am
کوئی کاروباری معاہدہ یا سمجھوتے کے علاوہ انہوں نے کیا کرنا ہے. سعودیہ عرب کو کیا دلچسپی فلسطین میں اس سرف اور سرف امریکی مفاد میں دلچسپی ہے. اور نوازشریف صاحب اپنے ملک کو سیدھا کر لیں یہی احسان ہوگا.

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024